حکومت کی بہتر منصوبہ بندی سے گردشی قرض میں بہتری آئی، گردشی قرض رواں مالی سال جولائی تا اپریل 260 ارب رہا، وفاقی وزیر اسد عمر

17

اسلام آباد۔25مئی  (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسدعمر نے کہا ہے کہ حکومت کے بہتر منصوبہ بندی سے گردشی قرض میں بہتری آئی، گردشی قرض رواں مالی سال جولائی تا اپریل 260 ارب رہا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ مالی سال اسی دورانیے میں گردشی قرض 449 ارب تھا۔ انہوں نے کہا کہ ‏گردشی قرض میں 189 ارب روپے کمی ہوئی، رواں سال 100 ارب روپے تک گردشی قرض کی توقع ہے، رواں سال کا ممکنہ گردشی قرض لیگی حکومت کے آخری سال سے کم ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو کابینہ کمیٹی برائے توانائی (سی سی ای ای) کا اجلاس منعقد ہوا۔ پاور ڈویژن نے اپریل 2021 کے مہینے کے لئے سرکلر ڈیبٹ رپورٹ پیش کی۔ بتایا گیا کہ جولائی اور اپریل کے دوران سرکلر ڈیبٹ اپ کی مد میں 260 ارب روپے سے کافی کم تھا۔  اپریل 2020 کے دوران 449 ارب روپے، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 189 روپے کی بہتری کی عکاسی کرتی ہیں۔کمیٹی نے سرکلر ڈیبٹ مینجمنٹ میں بہتری کو سراہا اور ہدایت کی کہ پاور ڈویژن فنانس ڈویژن کے ساتھ مل کر نظام میں مزید بہتری لانے کیلئے کام کرے۔  پٹرولیم ڈویژن نے کمیٹی کو نئے ایل این جی ٹرمینلز کے قیام سے متعلق پیشرفت سے آگاہ کیا۔ اجلاس میں وزیر توانائی ، وزیر خزانہ ، سمندری امور کے وزیر ، وزیر ریلوے ، وزیر سائنس وٹیکنالوجی ، مشیر تجارت ، ایس اے پی ایم برائے بجلی ، پٹرولیم اور محصولات نے شرکت کی۔  اجلاس میں ریگولیٹری حکام کے نمائندوں اور صوبائی حکومتوں کے عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔