خوشاب؛تربت میں شہید ہونے والا پاک فوج کا جوان محمد اشرف آبائی گاؤں کفری میں سپردِ خاک

33

خوشاب،21مئی(اے پی پی): بلوچستان میں تربت کے مقام پر وطن عزیز کے دفاع کے لیے اپنی جان کانذرانہ پیش کرنے والے  وادی سون کے گاؤں کفری سے تعلق رکھنے والے پاک فوج کے نائیک ملک محمد اشرف شھید کو آج ان کے آبائی گاؤں کفری کے  قبرستان میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا، پاک فوج کے چاقو چوبند دستے نے شھید کو سلامی دے اور قبر پر پھولوں کی چادرین چڑھائی گئیں ۔

شھید ملک محمد اشرف کے والد بھی پاک فوج میں خدمات سر انجام دے چکے ہیں جبکہ ان کا ایک دوسرا بھائی بھی  اس وقت  ملک کی  پاک سرحدوں کی حفاظت  کی لیے پاک فوج میں خدمات انجام دے رہا ہے۔

شھید کے تین بھائی اور دو بہنین ہیں جن میں سے ایک بہن  بینائی سے محروم ہے ۔

شھید کے والد ملک محمد اسلم نے کہا کہ ان کے بیٹے کی خواہش تھی کہ وہ شہادت کا رتبہ پائے اور اللہ نے ان کی خواہش پوری کر دی۔انہوں نے کہا ان کے بیٹے کی شہادت نے ان کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے، وہ وطن کی حفاظت کے لئے اپنے دیگر بیٹے قربان کرنے کے لیے تیار ہین۔