خوشاب؛ڈینگی  سے متعلق  عوامی آگاہی مہم کیلئےریلی کا انعقاد

38

 خوشاب، 22مئی(اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات پر  ڈینگی  سے متعلق  عوامی آگاہی مہم کیلئے محکمہ سوشل ویلفییر آفس جوہرآباد سے ایک ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ڈپٹی ڈائرکٹر  سوشل ویلفیئر امتیاز احمد  نے کی،ریلی میں محکمہ سوشل ویلفئیر،  محکمہ بہبود آبادی،  تعلیم اور محکمہ صحت کے ملازمین شامل تھے۔

  اس موقع پر ڈپٹی ڈائرکٹر  سوشل ویلفیئر امتیاز احمد نے کہا کہ کورونا کی احتیاط کیساتھ ڈینگی کا بھی بچاؤ ضروری رکھیں۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)  عدیل حیدر نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی اور دیگر محکموں کے افسران سے کہا ہے کہ ڈینگی مرض کو معمولی نہ سمجھا جائے یہ ایک خطرناک اور جان لیوا مرض ہے، محض فرضی کارروائی کرنے سے گریز کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ہیلتھ اتھارٹی کی ٹیمیں اپنے ایکسپرٹس کے ساتھ مشتبہ جگہوں کا دورہ کر یں اور ڈینگی لاروا کو پہچاننے کی کو شش کر یں تاکہ ڈ ینگی مچھر کے خا تمے کو یقینی بنایا جائے۔