جوھرآباد،31 مئی (اے پی پی): خوشاب اور وادی سون سکیسر میں آج دن کے وقت اچانک کالی گھٹاؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی، تحصیل نور پور کے بعض دیہاتوں میں بھی ہلکی اور تیز بارش کی اطلاعات ملیں، بارش کے بعد تیز دھوپ نکلنے سے گرمی اور حبس میں اضافہ ہو گیا۔