زواری رمضان ٹی 20 کرکٹ فلڈ لائٹ ٹورنامنٹ 2021 پہلا سمی فائنل سروہ موٹر آئل کلب نے جیت لیا

88

ملتان، 02 مئی (اے پی پی ): زواری رمضان ٹی 20 کرکٹ فلڈ لائٹ ٹورنامنٹ 2021 کا پہلا سمی فائنل سروہ موٹر آئل کلب نے جیت لیا ۔میچ سروہ موٹر آئل اور گل شیر کرکٹ کلبوں کے درمیان کھیلا گیا جس میں گل شیر کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے 142 کا ٹارگٹ دیا۔

گل شیر کلب کی طرف سے ٹاپ سکور عاصم نے 33 رنز اسکور کیا اور مدثر گیلانی نے 25 رنز اسکور کئے۔ سروہ موٹر آئل کی طرف سے بولنگ کراتے ہوئے فرحان علی جنید چوہان رئیس بشیر نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور اسطرح سروہ موٹر آئل کی طرف سے جنید اقبال نے 34 اور وسیم اکرم نے 30 رنز اسکور کئے جبکہ شاہد بشیر نے 25 رنز اسکور کئے۔ گل شیر کرکٹ کلب کی طرف سے بولنگ کراتے ہوئے ابوبکر 3 اور علی عثمان اور احمد حسن نے ایک ایک کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور اسطرح سروہ موٹر آئل کلپ نے چار وکٹوں سے سمی فائنل میچ جیت لیا۔