ہری پور ؛  ڈپٹی کمشنر مغیث ثناالله کا سستا بازار کا دورہ ، انتظامات کا جائزہ لیا

42

ہری پور ،02مئی( اے پی پی ):  نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر مغیث ثناء اللہ نے  سستا بازار کا دورہ کیا اور بازار میں کئے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے شہریوں کے لیے سستا بازار میں صاف ستھری اور معیاری اشیاء خوردنوش کی فراہمی جاری رکھنے کے لیے  مزید بہتر  عملی اقدمات پر زور دیا۔

 ایڈیشنل کمشنر علی شیر خان نے بھی سستا بازار کو کامیاب کرنے کی  کارکردگی کو سراہا ہے۔