سندھ ہائی کورٹ بار کی جانب سے فلسطین میں اسرائیلی فوج کی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

12

سکھر،21مئی (اے پی پی): سندھ ہائی کورٹ بار کی جانب سے فلسطین میں اسرائیلی فوج کی جارحیت کے خلاف جمعہ کو احتجاجی مظاہرہ ہائی کورٹ میںکیا ا ور مظاہرے میں اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کونوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

سندھ ہائی کورٹ سکھربار ایسوسی ایشن کی جانب سے فلسطینی بھائیوں سے اظہاریکجہتی کے لئے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ریلی کی قیادت ایڈووکیٹ قربان ملانو، محفوظ اعوان، علی گل عباسی، شبیر علی بوزدار کر رہے تھے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایڈووکیٹ قربان ملانو نے کہا کہ اقوام متحدہ فلسطین میں اسرائیلی فوج کی جارحیت کو روکے، معصوم بچے، خواتین اور نوجوان شہید ہو رہے ہیں، انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی خاموشی انتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت ہے، فلسطینیوں پر مظالم کا عالمی برادری نوٹس لے اور فلسطینیوں کی نسل کشی روکی جائے۔