جڑواں شہروں میں  فلسطین  پر  اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرے

14

اسلام آباد،21مئی(اے پی پی ):جڑواں شہروں میں  فلسطین  پر  اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ نیشنل پریس کلب کے سامنے انصاف ویلفیئر ونگ کے زیر اہتمام مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔اس موقع پر مظاہرین نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے پتلے کو نذر آتش کیا۔ دوسری جانب آبپارہ میں سنی رابطہ کونسل کے زیر اہتمام مظاہرہ کیا گیا جس علماء کے ساتھ مقامی تاجر برادری نے شرکت کی۔