سکھر: شیعہ علماءکونسل کی جانب سے یوم القدس ریلی کا انقعاد

26

سکھر،07مئی(اے پی پی )شیعہ علماءکونسل کی جانب سے یوم القدس ریلی نکالی گئی ،ریلی کے شرکاءحیدری مسجد پرانہ سکھر سے پریس کلب تک بینرز اٹھاکرپہنچے، احتجاج کے دوران شرکاءامریکہ اور اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگاتے رہے۔

راہنماﺅں نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قبلہ اول بیت المقدس پر اسرائیلی قبضہ قبول نہیں، عالمی برادری کی خاموشی افسوسناک ہے۔

ریلی میں ایم ڈبلیو ایم،آئی ایس او،پیام ولایت فاﺅنڈیشن،مقامی انجمن اور بڑی تعداد میں علما کرام شامل تھے۔