بلوچستان حکومت نے 8 تا 16 مئی تک تمام کاروباری، تفریحی سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد کردیا،ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی

32

کوئٹہ،07مئی(اے پی پی ):ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ ہمارے پاس لاک ڈوان کے سواہ کوئی چارہ نہیں ہے بلوچستان حکومت نے 8 تا 16 مئی تک تمام کاروباری، تفریحی سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد کردی ہے _ ترجمان حکومت بلوچستان  لیاقت شاہوانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام مارکیٹز، دوکان، شاپنگ مالز مکمل بند رئینگے ماسوائے ضروری اشیاء، میڈیکل سٹورز ، ہسپتال، بلڈ بینک، ڈیری،  سبزی، قصائی کی دوکانیں چاند رات بازار، جیولری، مہندی، کپڑوں  کی دوکانیں بھی بند رئینگے انہوں نے کہا کہ تمام تفریحی و سیاحتی پارکز و تفریحی مقامات کے ہوٹلز مکمل بند رئینگے تفریحی مقامات خصوصا زیارت، بولان ، چٹوک،  ھزار گنجی پارک، لیاقت پارک، شہید بینظیر پارک کیطرف جانے والے مخصوص شاہراہیں بھی بند رئینگے ترجمان حکومت بلوچستان نے کہا کہ شہر میں دفعہ 144نافذ کردیا گیا ہے خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کیجائیگی صوبے میں ویکسین نیشن کا کام تیز کردیا ہیں عوام زیادہ سے زیادہ ویکسین نیشن کے عمل میں حصہ لےصوبے میں 827بیڈز پر آکسیجن  کی سہولیات فراہم کی گئی صوبے میں آکسیجن سلنڈر کی کسی قسم کی کوئی کمی نہیں ہیں۔