شجاع آباد؛ اسرائیل کیخلاف اور فلسطین کی آزادی کے حق میں ریلیوں کا انعقاد

47

شجاع آباد، 21 مئی (اے پی پی): شجاعآبادمیں  ملک بھر کی طرح فلسطین کی آزادی کے حق میں مختلف مکاتب فکر کی جانب سے ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔ مقررین نے ریلیوں سے خطاب میں کہا کہ فلسطین کے مسلمان بھائیوں پر وحشیانہ مظالم بند کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کے قبلہ اول مسجد اقصیٰ کو آزاد کراکے دم لیں گے، اسرائیل دنیا کا دہشت گرد ملک ہے جو فلسطین کے مسلمان بھائیوں کا ناحق خون بہارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ فلسطین کے مسلمان پر اقوام متحدہ کا کردار منافقانہ ہے۔

ریلی میں موجود شرکاء نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ فلسطین کے مسلمان بھائیوں کے لیے ادویات اور خوراک کابھی بندوبست کیاجائے۔مظاہرین نے فلسطین کے مسلمان بھائیوں کے حق میں نعرے بھی لگائے