عمران خان کی ہدایت پر وزیر خارجہ کی کوششوں کا پہلا نتیجہ یہ نکلا ہے کہ جنگ بندی ہوچکی ہے، علامہ طاہر اشرفی

23

لاہور،21 مئی (اے پی پی): وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے فلسطینیوں کے ساتھ  اظہار یکجہتی کے لیے قوم سے اپیل کی تھی آج پورے ملک میں ریلیاں اور احتجاج ہورہا ہےمسئلہ فلسطین پوری انسانیت کا مسئلہ ہے کیونکہ فلسطینیوں پر مسلسل جارحیت جاری ہےاسرائیل بے گناہ لوگوں کو مار رہا ہے مسیحی بھی اس کا نشانہ ہے اسرائیل کی جارحیت انسانی المیہ بن چکا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینٹ انتھونی کیتھولک چرچ لاہور میں یکجہتی فلسطین سیمنار سے خطاب کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ہدایت پر وزیر خارجہ کی کوششوں کا پہلا نتیجہ یہ نکلا ہے کہ جنگ بندی ہوچکی ہےہمارا مطالبہ ہے کہ ایک پر امن فورس تعینات کی جائےاور اس جارحیت پر عالمی عدالت میں مقدمہ درج کیا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ تمام پاکستانی مظلوموں کے ساتھ ہیں کل بھی کشمیریوں اور فلسطینیوں کے ساتھ کھڑےتھے آج بھی کھڑے ہیں پاکستان مصر ترکی اور دیگر ممالک کی کوششوں کو بھی تحسین کی نظر سے دیکھتے ہیں امن پسندوں کو دیکھنا ہوگا کہ ظلم بند ہونا چاہیے چاہے ظلم کشمیر میں ہو یا فلسطین میں ہو۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تمام مذاہب کے قائدین کا شکریہ ادا کرتے ہیں جو انسانی حقوق کی بات کرتے ہیں وہ فلسطین کے معاملے پر کہا ہیں جانور کو پتھر لگنے پر بولنے والے فلسطین پر ظلم پر انسانی حقوق کے ادارے کہاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ  ہمیں اسلامی فوبیا کے خلاف بھی ایک ہونا ہے نا صرف کشمیر اور فلسطین کے لیے بھی ، وہ دن قریب ہے۔  فسلطینی ویزے سے ارض مقدس پر قدم رکھیں گےفلسطین جائیں گے لیکن اسرائیلی ویزہ لگا کر نہیں جائیں گےفلسطینی سفارتخانے نے بتایا ہے کہ انکی حکومت کی جانب سے ابھی تک کسی امداد کی اپیل نہیں کی گئی جب بھی فلسطینی سفارتخانہ کہے گا پاکستانی حکومت ہر قسم کی طبی مدد کرے گی ستاون ممالک کی تنظیم فیصلہ کرے پاکستان ہر محاظ پر تیار ہے۔

کانفرنس سے ہندو ،مسیحی اور سکھ مذاہب کے رہنماؤں نے بھی خطاب کیا ۔