متفقہ طور پر صدر پاکستان مین لائن پروٹسٹنٹ چرچ منتخب ہونا منفرداعزاز ہے، امید ہے کہ نئے سربراہ کی حیثیت سے مذہبی اقلیتوں کی بہتری کیلئے اقدامات کریں گے، اعجاز عالم آگسٹین

24

لاہور،17 مئی(اے پی پی): صوبائی وزیر اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین نے بشپ ڈائیوسز رائیونڈ ڈاکٹر آزاد مارشل سے یہاں لاہور میں ملاقات کی۔ملاقات میں صوبائی وزیر نے ڈاکٹر آزاد مارشل کو صدر چرچ آف پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

صوبائی وزیر اعجاز عالم آگسٹین نے کہا کہ متفقہ طور پر صدر پاکستان مین لائن پروٹسٹنٹ چرچ منتخب ہونا منفرداعزاز ہے، امید ہے کہ نئے سربراہ کی حیثیت سے مذہبی اقلیتوں کی بہتری کیلئے اقدامات کریں گے، دنیا بھر میں پاکستان کے مثبت پہلو کو اجاگر کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے، حکومت پنجاب بین المذاہب امن کو فروغ دینے پر ڈاکٹر آزاد مارشل کی کاوشوں کا اعتراف کرتی ہے۔

بشپ آزاد مارشل نے صوبائی وزیر کی نیک تمناؤں پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ  کونسل ممبران اور ان کے ساتھی بشپس کا متفقہ اعتماد پر انکا شکر گزار ہوں۔

اس کے علاوہ بشپ آزاد مارشل نے صوبائی وزیر کو مذہبی اقلیتوں کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی اور  آزاد مارشل نے صوبائی وزیر کے ہمراہ فلسطین میں  اسرائیلی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی