راوں سیزن سندھ کو صرف 4فیصد جبکہ پنجاب کو16فیصد پانی کی کمی کا سامنا ہے، محسن خان لغاری

55

لاہور،17مئی (اے پی پی): وزیرآبپاشی پنجاب محسن خان لغاری نے  پیر کو ڈی جی پی آر آفس میں ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کیا- صوبائی وزیر نے پانی کی تقسیم کے حوالے سے سندھ حکومت کی طرف سے لگائے جانے والے الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ رواں سیزن پنجاب نے اپنے حصے کا پانی بھی سندھ کو دیا تاکہ سندھ میں کپاس کاشت ہو-

صوبائی وزیرآبپاشی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال سندھ کو صرف 4فیصد جبکہ پنجاب کو16فیصدپانی کی کمی کا سامنا ہے گزشتہ برس پہاڑوں پر برفباری کم ہوئی ہے جس کی وجہ سے دریائے جہلم اور چناب میں پانی کی کمی ہے- صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبہ سندھ کوغلط اعدادوشمار جاری کرنے اور بے بنیاد الزامات سے اجتناب کرنا چاہیے تاکہ دونوں صوبے قدرت کی طرف سے پانی کی کمی کے مسئلہ کو مل جل کر حل کرسکیں – صوبائی وزیر نے ارسا سے اپیل کی کہ پنجاب کو اس کے حصے کا پانی فراہم کیا جائے-صوبائی وزیر آبپاشی نے مزید کہا کہ پانی کی نہ فیکٹری لگ سکتی ہے نہ پانی درآمد کیا جاسکتا ہے ضرورت اس امرکی ہے کہ پانی کے استعمال کو کارآمد بنایا جائے