اسلام آباد، 13مئی(اے پی پی):حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے عید الفطر کے موقع پر اپنے ویڈیو پیغام میں ساری امت مسلمہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینیوں کی موجودہ صورتحال کو کشمیری عوام سے بہتر کوئی نہیں جان سکتی۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کی جدوجہد ایک ہی ہے اور یزید جیسے دشمنوں کے سامنے ڈٹ جانا ہماری ایمان کی طاقت ہے۔
مشعال ملک نے مزید کہا کہ فلسطینی عوام آج اس مسجد اقصیٰ کی حفاظت کر رہے ہیں جو ہمارے لیے سب سے مقدم اور قبلہ اول ہے۔