ملتان، 22 مئی (اے پی پی): فلسطینی بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال کے ملازمین نے ریلی نکالی، ریلی میں وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی، ڈایریکٹر ایڈمن ،صدر و جنرل سیکرٹری ایپکا، صدر پیرا میڈیکل سٹاف ایسویسی ایشن شاہین یونٹی اور کلرکوں سمیت دیگر ملازمین نے بھر پور شرکت کی۔
ریلی سے خطاب میں صدر پیرامیڈیکل سٹاف رانا عامر اور جنرل سیکرٹری ایپکا راشد ستار نے خطاب کرتے ہوے کہا کے بیت المقدس ہمارا قبلہ اول ہے اور فلسطین نبیوں علیہ السلام کی سرزمین ہے،ہم اسرائیلی فوج کا نمازیوں پر نماز کے دوران تشدد آمیز رویہ اور غزہ پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بیت المقدس کا تحفظ ہمارا ایمان ہے۔ریلی میں نامنظور نامنظور اسرائیل نامنظور ،اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔