ملتان؛کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر28 کاروباری مراکز ، ایک ریسٹورنٹ سیل

8

ملتان،6مئی(اے پی پی):کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کریک ڈاون کا سلسلہ جاری ہے،28 کاروباری مراکز اور ایک ریسٹورنٹ کو سیل کردیا گیا ہے۔

کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے پر9 بسوں کو تحویل میں لے لیا گیا ہے، کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں پر 1لاکھ98ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔