وزیر اعلی خیبر پختونخوا کا بھیس بدل کر ڈپٹی کشمنر پشاور دفتر کا اچانک دورہ

16

پشاور، 24مئی(اے پی پی): وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے آج صبح بھیس بدل کر ڈپٹی کمشنر پشاور دفتر کا اچانک دورہ کیا اور عام شہریوں کیطرح قطار میں کھڑے ہو کر جائزہ لیتے رہے۔

وزیراعلی نے اس موقع پر لائسنس برانچ کے کلرک اور دیگر عملہ کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور دو اہلکاروں کو معطل کرکے معاملات کی مکمل انکوائری کیلئے تحقیقاتی کمیٹی بنانے کا اعلان کیا۔

محمود خان نے متعلقہ عملے و افسران کو تنبیہہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام اداروں و محکموں پر واضح ہوکہ غفلت و بدعنوانی برداشت نہیں کی جائے گی اور اس مقصد کیلئے خود عوام کے درمیان جاکر معاملات جائزہ لیتا رہونگا اور بدعنوانی کے مرتکب کسی کو فرد کو معاف نہیں کیا جائے۔