کوہلو میں قیام الیل کے موقع پر خصوصی دعاؤں کا اہتمام

39

کوہلو، 10 مئی (اے پی پی): قیام الیل کے موقع پر کو ہلو شہر کی چھوٹی بڑی مساجد میں فرزندان توحید کی جانب سے ذکر واذکار , نمازوں اور عبادات کا اہتمام کیا گیا۔  رمضان المبارک کے بابرکت ساعتوں میں عالم اسلام اور پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں اور  عالمی وبا کورونا وائرس کی تدارک کے لیے بھی خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا گیا۔