آسٹریلوی کرکٹرز بن ڈنگ، جیمز فیکنر، جیو برنز کی لاہور کے شہریوں سے کورونا ویکسینیشن لگوانے کی اپیل

38

لاہور ، 03 جون (اے پی پی ): کروونا کے خاتمے اور ویکسینیشن کی آگاہی مہم میں آسٹریلوی کھلاڑی بھی میدان میں آگئے،ضلعی انتظامیہ لاہور کی آگاہی مہم میں شامل ہونے کے لیے اپنا پیغام زندہ دلان لاہور کو دیا ۔ ضلعی انتظامیہ لاہور کی آگاہی مہم میں بن ڈنگ، جیمز فیکنر، جیو برنز نے حصہ لیا۔

اس سلسلے میں بن ڈنگ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور دن رات لوگوں کو مفت ویکسینیشن کے لیے کام کررہی ہے۔ عوام مفت ویکسینیشن کروا کر لاہور کو کروونا فری کریں.

اس حوالے سے جیمز فیکنر نے کہا کہ آئیں لوگوں کو کروونا ویکسینیشن کروانے کی آگاہی وشعور دیں.  جیو برنز نے کہا کہ لاہور کےشہریوں کو چھ ماہ میں کروونا ویکسینیشن کرنے کا ٹارگٹ رکھا گیا ہے.