اوکاڑہ:مزدوروں کے بچوں کو معیاری تعلیم، صحت، پیشہ ورانہ تربیت کی سہولیات مہیا کرکے ترقی کے ثمرات حاصل ہو سکتے ہیں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرچوہدری طاہر امین

226

اوکاڑہ،22جون (اے پی پی): ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چوہدری طاہر امین کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ویجلینس کمیٹی برائے بانڈڈ لیبر کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر نورالامین، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اشتیاق احمد خاں ،صدر بھٹہ مالکان انجینئر سلمان اظہر، سماجی تنظیم’ ماڈا‘ کے صدر محمد مظہررشید چودھری ،پبلک پراسیکیوٹرر راؤاصغر، انسپکٹ سوشل سیکورٹی سید قیصر عباس، انسپکٹر اشتیاق چوہان سمیت محکمہ تعلیم ، محکمہ پولیس ، کے نمائندوں نے شرکت کی ،اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چوہدری طاہر امین نے بانڈڈ اینڈچائلڈ لیبر کی روک تھام کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا،انہوں نے کہا کہ بھٹہ مزدوروں،فیکٹری ورکروں، ہوٹلوں، ورکشاپوں اور دیگر مقامات پر چائلڈ لیبر کے افسران اور فیلڈ عملہ اقدامات کریں مزدوروں کو ان کی مزدوری کا طے شدہ معاوضہ ہر صورت ملنا چاہیے اور  حکومت کے احکامات پر سو فیصد عملدرآمد کیا جائے اور مزدوروں کے لئے کم سے کم طے شدہ معاوضہ سے کم اجرت دینے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے انہوں نے کہاکہ بھٹہ مزدوروں کے بچوں کو معیاری تعلیم، صحت، پیشہ ورانہ تربیت کی سہولیات مہیا کرکے انہیں قومی دھارے میں لانے سے ترقی کے ثمرات حاصل ہو سکتے ہیں ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چوہدری طاہر امین نے بھٹہ مالکان کو فیکٹری ایکٹ کے تحت رجسٹریشن سرٹیفکیٹ لیبر ڈیپارٹمنٹ کو جمع کروانے کی ہدایت کی، بھٹوں پر کام کرنے والے مزدوروں کی رجسٹریشن کا عمل بھی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی تاکہ مزدوروں کو سوشل سیکورٹی کارڈزجاری کیے جا سکیں ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر نورالامین نے اجلاس کو بتایا کہ ضلع بھر میں بانڈڈ لیبر کی کوئی شکایت نہ ہے