اوکاڑہ،22جون)اے پی پی )تھانہ ستگھرہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئےخطرناک ڈکیت گینگ کے اراکین کوسرغنہ سمیت گرفتار کرلیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق ڈاکو مختلف تھانوں کے حدود میں متعدد وارداتیں کر چکے تھے۔ ایس ایچ او حماد ظفر نے بتایاکہ گرفتار ڈاکوؤں میں سرغنہ شعیب ناصر علی حسن وارث شامل ہیں جبکہ ڈکیت گینگ کا ایک ساتھی علی جان موقع سے فرار ہو گیا۔
گرفتار ملزمان کے قبضہ سے بھاری اسلحہ موٹر سائیکلیں بھی برآمد ہوئیں۔