بورے والا: ممکنہ سیلاب کے پیش نظر اور اداروں کی کارکردگی جانچنے کے لیے موک ایکسرسائز کا انعقاد

37

بورے والا ، 04 جون (اے پی پی ): ضلع وہاڑی میں ممکنہ سیلاب کے پیش نظر اور اداروں کی کارکردگی جانچنے کے لیے دریائے ستلج پر ہیڈ اسلام کے مقام پر موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا۔موک ایکسرسائز کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر وہاڑی مبین الٰہی تھے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ آج مجھے ریسکیو اہلکاروں کی کارکردگی دیکھ کر بہت خوشی ہوئی اس کارکردگی پر انکو شاباش دیتا ہوں ۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر انجئیر دانش خلیل نے کہا کہ میرے جوان صبح شام ناگہانی صورتحال  سے نپٹنے کے لیے اور لوگوں کی خدمات کرنے کے لیے ہر دم تیار ہیں۔

اس موقع پر ریسکیو اہلکاروں نے ڈوبتے ہوئے شخص کو ریسکیو کر کے ڈپٹی کمشنر سے داد وصول کی ۔