گھوٹکی ،04 جون (اے پی پی ): گھوٹکی کے علاقے اوباڑو سندھ پنجاب سرحد پر ایکسائز پولیس کی کاروائی ٹرک کنٹیر سے 1200 کلو گرام اعلی کوالٹی کی بھنگ برآمد
تفصیل کے مطابق: اوباڑو کے قریب سندھ پنجاب سرحد پر ایکسائز پولیس کی کاروائی کرتے ہوئے پنجاب سے کراچی جانے والے ٹرک کنٹیر نمبر E_2723 سے اعلی کوالٹی کی 1200 کلو گرام بھنگ برآمد کر کے ایک ملزم ڈرائیور وارث خان کو گرفتار کر لیا ہے ایکسائز اینڈ نارکوٹیکس انسپکٹر حسن علی دشتی نے میڈیا کو بتایا کہ انہیں خفیہ اطلاع ملی کہ پنجاب سے کراچی بھنگ اسمگل کی جا رہی ہے جس پر کاروائی کرتے ہوئے سندھ پنجاب بارڈر کے قریب رینی کینال کے مقام ٹرک کو روک کر تلاشی لی گئی تو اس کے کنٹینر سے 1200 اعلی کوالٹی کی بھنگ برآمد کر کے ایک ملزم وارث خان کو گرفتار کر منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔











