تعلیمی بورڈ ملتان سپورٹس سیشن 21۔2021ء، گورنمنٹ بوریوالہ کالج نے 74پوائنٹس کے ساتھ اوور آل چیمپئن ٹرافی جیت لی

55

ملتان، 17 جون (اے پی پی ):تعلیمی بورڈ ملتان کے زیراہتمام سپورٹس سیشن 21۔2021ء اختتام پذیر ہوگیا۔ گورنمنٹ بوریوالہ کالج نے 74پوائنٹس کے ساتھ اوور آل چیمپئن ٹرافی جیت لی۔ سنٹرل کالج ملتان رنر اپ رہا۔گورنمنٹ کالج سول لائنز ملتان نے مجموعی طور پر 3اور ملتان پبلک سکول و کالج نے 2ٹرافیاں اپنے نام کیں۔ چیئرمین تعلیمی بورڈ ملتان میاں محمد نواز نے بورڈ جوبلی ہال میں انعامات تقسیم کیے۔گورنمنٹ کالج کی جانب سے چیمپئن و مختلف گیمز کی ٹرافیاں پروفیسر شاہد پرویز گجر نے حاصل کیں۔ رنر اپ پوزیشن پانے والے سنٹرل کالج کے چیف ایگزیکٹو حافظ اور ڈائریکٹر سپورٹس غضنفر راں نے ٹرافیاں وصول کیں ۔

 چیئرمین تعلیمی بورڈ پروفیسر میاں محمد نواز نے اپنے خطاب میں کہا کہ کورونا کے باعث تعلیمی اداروں کے مابین  کھیلوں کے مقابلوں کا شیڈول متاثر ہوا۔انہوں نے کہا کہ صحتمند سرگرمیاں کی اہمیت تدریسی سرگرمیوں سے کسی طرح کم نہیں ہے۔