لودھراں؛ڈی پی او عبدالرؤف بابرکی کھلی کچہری میں آئے شہریوں کے مسائل فوری  حل کرنے کی ہدایت

16

لودھراں ، 17 جون ( اے پی پی ):عوام الناس کے مسائل فوری حل کرنے کے لئے ڈی پی او عبدالرؤف بابر  کیجانب   سے  روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا سلسلہ جاری ہے ،ڈی پی او  لودھراں  عبدالرؤف نے کھلی  کچہری   میں  آئے ہوئے شہریوں کے مسائل اپنے آفس سے باہر آ کر سنے۔ شہریوں کو عزت کے ساتھ کرسی پر بٹھا کر ڈی پی او لودہراں نے خود کھڑے ہو کر درخواستیں سنی۔

کھلی کچہری میں آنے والے تمام لوگوں کی شکایت کو بغور سن کر متعلقہ آفیسران کو میرٹ پر شکایت دور کرنے کے احکامات جاری کئے ۔ ڈی پی او عبدالرؤف بابر   نے کہا کہ  کھلی کچہری کا مقصد براہ راست شہریوں کے مسائل سن کر میرٹ پر فوری حل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  شہریوں کو عزت کے ساتھ فوری انصاف فراہم کرنا لودھراں پولیس کی اولین ترجیح ہے۔