تیز رفتاری کی وجہ سے مزدا ٹرک راجوال لنک نہر میں گر گیا

31

دیپالپور،18 جون (اے پی پی): دیپالپور میں تیز رفتاری کی وجہ سے مزدا ٹرک راجوال لنک نہر میں گر گیا، ڈرائیور معمولی زخمی ہوا جبکہ دوسرے شخص کی تلاش کےلیے نہر میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق قصور روڈ پر واقع راجوال لنک نہر میں مزدا ٹرک تیز رفتاری کی وجہ سے بے قابو ہو گر گیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی حجرہ شاہ مقیم سے ایمبولینس اور دیپالپور سے فائر ریسکیو وہیکل جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ مزدا ٹرک کا ڈرائیور زخمی ہوا جس کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر دی گئی،جبکہ دوسرے شخص کی تلاش کےلیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔ ریسکیو ٹیمیں کشتی اور پلنجر کی مدد سے سرچ آپریشن کر رہی ہیں، ڈوبنے والے شخص کی شناخت جاوید کے نام سے ہوئی ہے۔