جامعہ پشاور کے ملازمین کی جانب سے احتجاج ختم کرنیکا اعلان نیک شگون ہے:معاون خصوصی کامران بنگش

29

پشاور، جون 07(اے پی پی ):معاون خصوصی برائے اطلاعات و اعلیٰ تعلیم، خیبرپختونخوا کامران بنگش نے گھوٹکی ٹرین واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت اس ناقابل تلافی نقصان دہ حادثے پر انتہائی افسردہ ہے اور اس حادثے کے حوالے سے ہر قسم معاونت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

 معاون خصوصی کامران بنگش نے ان خیالات کا اظہار ایم پی اے پیر فدا ایڈوکیٹ کے ہمراہ اطلاعات سیل میں جامعہ کے ملازمین کے ساتھ کامیاب مذاکرات  کے بارے منعقدہ پریس بریفنگ کے دوران کیا۔

کامران بنگش نے کہا کہ گزشتہ روز کصوبائی حکومت اور جامعہ کے ملازمین کے ساتھ کامیاب مذاکرات ہوئے جو رات گئے تک جاری رہے۔

 کامران بنگش نے کہا کہ اساتذہ کی ڈیمانڈ پر جنوری میں لکھے گئے خط کو معطل کردیا گیا ہے۔ یہ مذاکرات فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا اور پشاور یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں سے ہوئے جنکا اصولی طور پر جامعہ ملازمین کی جانب سے احتجاج ختم کرنیکا اعلان نیک شگون ہے۔

کامران بنگش نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح اساتذہ کرام اور دیگر ملازمین کے ساتھ مل کر  سفارشات لے کر آئیں گے۔ گزشتہ تین سال میں ڈھائی ارب روپے ہیومن ریسورس کی مد میں جامعات کو دئیے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ گورنر شاہ فرمان، وزیراعلی محمود خان اور پی ٹی آئی سٹوڈنٹس ونگ کا جامعات ملازمین کو درپیش چیلنجز حل کرنے کے حوالے سے کردار اہم ہے جبکہ محکمہ اعلی تعلیم اور جامعہ ملازمین کا چیلنجز سے نمٹنے کے لیے کردار مثبت ہے۔

ایم پی اے پیر فدا نے اس موقع پر میڈیا کو بتایا کہ صوبائی حکومت نے جامعات کو درپیش چیلنجز پر نظر رکھی ہوئی ہے اور وہ اساتذہ کرام سے کئے گئے ہر وعدے کو پورا کریگی۔

پیر فدا نے کہا کہ اساتذہ صاحبان یونیورسٹی کیمپس میں تعلیمی نظام کو پروان چڑھانے میں کردار ادا کریں۔ ہم امید کرتے ہیں ۔