جیکب آباد،7جون (اے پی پی): ضلع بھر میں پولیو کے قطرے پلانے کی مہم کاآغاز کردیا گیا ہے۔پولیو مہم کیلئے 686 پر مشتمل ٹیمیں 2لاکھ 48 ہزار 426بچوں کو پولیو سے بچاؤکے قطرے پلائیں گی۔
اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالغفار کا کہنا تھا کہ انسداد پولیو مہم میں 686ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں،تشکیل دی گئی ٹیمیں ضلع بھر میں 2لاکھ 48ہزاز 426 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے،ٹیموں کی نگرانی کےلیے40یوسی میڈیکل آفیسرز اور 170سُپر وائزرس مقرر کیے گئےہیں۔
انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران کورونا سے بچاؤ کےلیے حفاظتی تدابیر پر عملدرآمد کیا جارہا ہے،گھر گھر آنے والی پولیو ورکرز کی ٹیموں سے عوام تعاون کرے، والدین بچوں کو پولیو سےبچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں۔











