لاہور؛اقوام متحدہ کے ادارہ برائے سیفٹی اینڈ سکیورٹی کے وفد  کا  پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ

23

لاہور، 7 جون(اے پی پی): اقوام متحدہ کے ادارہ برائے سیفٹی اینڈ سکیورٹی کے وفد نے پیر کو یہاں  پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا، وفد میں یو این سیفٹی اینڈ سکیورٹی چیف کیتھرین میکنزی اور ڈپٹی چیف جان ڈاگلس نے شرکت کی اور چیف آپریٹنگ آفیسر محمد کامران خان نے وفد کو اتھارٹی کی ورکنگ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

اس موقع پر یو این سیفٹی اینڈ سکیورٹی چیف کیتھرین میکنزی نے کہا کہ سیف سٹی منصوبے کی بدولت لاہور کے سیفٹی انڈیکس میں واضح بہتری آئی، سیف سٹیز اتھارٹی لاہور کو محفوظ بنانے کیلئے بہترین اقدامات اٹھا رہی ہے۔انہوں نے  کہا  کہ پنجاب سیف سٹیز کی ورکنگ دیکھ کر لاہور میں خود کو زیادہ محفوظ سمجھتے ہیں، امن و امان کے قیام اورسکیورٹی اداروں کی راہنمائی کیلئے منصوبہ ناگزیر ہے۔

 پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی جانب سے چیف سکیورٹی ایڈوائزر کیتھرین میکنزی کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔