جیکب آباد میں ڈپٹی کمشنر عبدالحفیظ سیال نے انسداد پولیو مھم

38

جیکب آباد ،6 جون (اے پی پی ):جیکب آباد میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عبدالحفیظ سیال مختیار کار غلام عباس سدایو کے ھمراہ سول اسپتال پہنچ گئے،ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالغفار رند نے شاندار استقبال کیا سندھی ثقافت ٹوپی اور اجرک کا تعفہ پیش کیا،ڈپٹی کمشنر عبدالحفیظ سیال اور ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالغفار رند نے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر پانچ روزہ انسداد پولیو مھم کا باقائدہ افتتاح کردیا، ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالغفار رند نے میڈیا کو بتایا کہ ضلع بھر میں پانچ روزہ انسداد پولیو مھم کا باقائدہ آغاز کیا گیا ہے یے کل سے تمام پولیو ٹیمیں اپنے اپنے علائقوں میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے جائینگی،کل باقائدہ گلی محلوں میں ای پی آء کی ٹیمیں پہنچے گی باشہور عوام پولیو ٹیم سے تعاون کریں،انسداد پولیو مھم کا باقائدہ آغاز ہوچکا یے عوام اپنے بچوں کے پولیو کے قطرے پلا کر معزوری سے بچائیں۔