“خدمت آپ کی دہلیز پر” پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے تمام اداروں کے افسران متحرک

51

ملتان، 01 جون(اے پی پی): “خدمت آپ کی دہلیز پر” پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے تمام اداروں کے افسران متحرک ہو گئے ہیں۔  ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پرصفائی،  سٹریٹ لائٹس کی مرمت، وال چاکنگ کے خاتمے اور عوامی مقامات کی تزئین و آرائش جاری و ساری ہے ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کو24 گھنٹوں کے دوران کمپلینٹ سیل میں 346 شکایات موصول ہوئیں ،320  کا ازالہ کر دیا گیا ہے ملبہ ہٹانے کے حوالے سے  17شکایات پر کام جاری ہے جسے آج نمٹا دیا جائے گا ۔

ایم ڈبلیو ایم نے  آج یونین کونسل 20،28،43 اور67 یونین کونسل میں خصوصی صفائی آپریشن لانچ کر دیا ہے اور نشاط روڈ، گل روڈ،  پاک گیٹ، حرم گیٹ،  گلبرگ، رائٹر کالونی،  جمال پور اور کچی سرائے کی مثالی صفائی جاری ہے، سبزہ زار کالونی،  شالیمار کالونی، نشیمن کالونی، انکم ٹیکس کالونی، لطیف آباد  اور لقمان ٹاون سے بھی ملبہ اور کچرا سمیٹا جارہا ہے ۔سیکریٹری آر ٹی اے رانا محسن نے جنرل بس اسٹینڈ اور اے سی بس ٹرمینلز کی صفائی ستھرائی شروع کرا دی ہے۔

مختلف بس بیز اور بس ٹرمینلز میں سٹریٹ لائٹس کی مرمت کا کام نمٹا دیا گیا ہے جنرل بس اسٹینڈ میں واقع پناہ گاہ کو  واش کر کے اجلا کر دیا گیا ہے،

خوبصورت برقی قمقموں سے پناہ گاہ کی آرائش بھی کر دی گئی ہے۔  میٹرو پولیٹن کارپوریشن نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عوامی خدمت کی751 سرگرمیاں سر انجام دی ہیں سٹریٹ لائٹس بارے33 شکایات موصول ہوئیں،23  کا ازالہ کر دیا گیا جبکہ وال چاکنگ کی دو شکایات پر کاروائی کرتے ہوئے اس کا خاتمہ کر دیا گیا ہے ۔

تحصیل کونسل ملتان نے 427 سرگرمیاں سر انجام دیں جبکہ21 عوامی شکایات موصول ہوئی جس میں سے6 ازالہ کیا گیا ہے اور تحصیل کونسل میں دو شکایت کے ازالے کے لئے کام جاری ہے ، ایک زیر التواء ہے جبکہ 12 شکایات کو غیر متعلقہ قرار دے دیا گیا ہے۔

تحصیل شجاع آباد  میں ملبہ اٹھانے، بینر اتارنے اور سٹریٹ لائٹس مرمت کی 355 سرگرمیاں سرانجام دی گئیں ہیں۔