ملتان،01 جون(اے پی پی ): کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ مسلسل سرگرم ہے، پابندی کے باوجود رات8 بجے کے بعد دکانیں بند نہ کرنے پر8 دکانداروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ماسک نہ پہننے پر13 شہریوں کو 6500 روپے جرمانہ کردیا گیا ہے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایک بزنس سینٹر کو تالے لگا دیئے گئے ہیں، مغدوم رشید میں واقع سپنا میرج ہال اور ملن میرج ہال کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لائی گئی ہے انڈور ہال میں ولیمہ کی تقریب منعقد کرنے پر دونوں میرج ہالز پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔ کورونا سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر نظر انداز کرنے5 بسوں کوتحویل میں لے لیا گیا ہے بس مالکان کو15 ہزار روپے جرمانہ بھی کیا گیا ہے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالوں پر مجموعی طور پر1لاکھ24ہزار روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔











