سکھر:ڈھیرکی اسٹیشن اور ریتی اسٹیشن کے درمیان خوفناک حادثہ ،حادثے میں پانچ افراد جاں بحق متعدد زخمی

32

سکھر:07جون(اے پی پی ) ملت ایکسپریس اور سر سید ایکسپریس کے درمیان حادثہ ،متعدد بوگیوں میں پھنسے مسافروں کو نکالنے کے لیے امدادی کام جاری ہے اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ملت ایکسپریس کی تین بوگیاں پٹری سے اتر گئیں ، ٹریک سے اترنے والی بوگی سے سرسید ایکسپریس ٹکرا گئی۔کراچی سے سرگودھا جانے والی17 اپ ملت ایکسپریس ڈہرکی اور ریتی کے درمیان ٹو پاٹ ہو کر پٹڑی سے اتر گئی جس کے بعد مخالف سمت لاہور سے کراچی جانے والی ٹرین 36 ڈاون سر سید ایکسپریس ملت ایکسپریس کی گری ہوئی بوگیوں سے ٹکراگئی ۔روہڑی اور رحیم یار خان اسٹیشن سے امدادی ٹرین روانہ کر دی گئی۔