صوابی؛ پولیس  نے   اہم کارروائی کرتے  ہوئے  پولیس پر حملے میں انتہائی مطلوب دہشت گرد  کو   گرفتار کر لیا

25

صوابی ،08 جون  (اے پی پی ):صوابی پولیس  نے   اہم کارروائی کرتے  ہوئے  پولیس پر حملے میں انتہائی مطلوب دہشت گرد  کو   گرفتار کر لیا ،دہشتگرد فیض محمد سکنہ بیکا کو چھوٹا لاہور پولیس نے پولیو مہم کے دوران گرفتار کیا،پولیو مہم کے دوران صوابی پولیس پہلے سے ہی الرٹ ہے اور مذکورہ دہشت گرد کی گرفتاری چھاپہ زنی کے دوران عمل میں لائی گئی۔

دہشت گرد فیض محمد سکنہ بیکا نے سال 2009 میں اپنےساتھیوں کے ہمراہ پولیس موبائل پرراکٹ لانچر سے 2 راکٹ فائر کئے تھے اور ساتھ ہی کلاشنکوف سے اندھا دھند فائرنگ بھی کی تھی۔ حملے میں کنسٹبل ابرار  شہید اور کنسٹبل محمد زیب زخمی ہوا تھا۔دہشت گرد پولیس کو قتل و اقدام قتل،آن ڈیوٹی پولیس پر فائرنگ،راکٹ فائر کرنے اور دہشت گردی کے جرائم  میں مطلوب تھا۔

دہشت گرد فیض محمد سکنہ بیکا کو ڈی ایس پی لاہور تاج محمد خان کی نگرانی میں ایس ایچ او لاہور سب انسپکٹر الطاف خان  اور چوکی شیر آباد  انچارج اے ایس آئی وقاص خان  بمع پولیس ٹیم نے چھاپہ زنی کے دوران گرفتار کیا۔دہشت گرد سے مزید تفتیش جاری اور مزید انکشافات و ریکوری کی توقع ہے۔