ملتان، 08 جون(اے پی پی): ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی نے وہاڑی کا دورہ کیا، ڈی پی او امیر عبداللہ نیازی نے آر پی او کااستقبال کیا، پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی آر پی او سید خرم علی کی سربراہی میں ریکروٹمنٹ بورڈ نے درجہ چہارم کی ملازمتوں کے لیے امیدواروں کے انٹرویو کئیے، ڈی پی او وہاڑی امیر عبداللہ نیازی اور ایس ایس پی انوسٹی گیشن ملتان عامر خان نیازی بھی ریکروٹمنٹ بورڈ میں شامل تھے۔
ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی نے کہا کہ بھرتیوں میں پنجاب حکومت کی میرٹ پالیسی پر عمل کیا جارہاہے، امیدواروں کی قابلیت اور مہارت کو دیکھتے ہوئے میرٹ پر فیصلے کئے جا رہے ہیں تاکہ کسی امیدوار کی حق تلفی نہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ سفارش اور رشوت کلچر کےخاتمہ کو یقینی بنایا گیاہے ریکروٹمنٹ بورڈ نے سینیٹری ورکراور باربر کی ملازمت کے لیے 12 امیدواروں کے انٹرویو کئے جو مختلف مراحل طے کرتے ہوئے انٹرویو کے مرحلہ کے لیے کوالیفائی کر سکے تھے۔











