ضلع خیبر،پاک افغان شاہراہ پرحادثہ،دوافراد جانبحق،چار زخمی

35

پشاور، 4جون (اے پی پی):  خیبر صدوخیل پاک افغان شاہراہ پر 2موٹر کاروں میں تصادم سے  ہونیوالے ٹریفک حادثہ میں ایک خاتون اور ایک بچہ جاں بحق اور 4افراد زخمی ہوگئے۔ ایڈیشنل ایس ایچ او بختیار اعوان آفریدی پولیس کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے.

ٹریفک حادثہ میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لئے لنڈی کوتل ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل  کر  دیا   گیا ہے ، ایک خاتون اور دیگر 4 زخمیوں کو ریسکیو 1122 کے ٹیم کے ایمبولینس میں تشویش ناک حالت میں پشاور ہسپتال منتقل کرا دیا گیا۔

 جاں بحق افرد کی میتیں آبائی گاؤں پہنچا دی گئی ہیں ،المناک ٹریفک حادثہ سے پورا علاقہ غم سے نڈھال تھا اور فضا سوگوار رہی۔