لاہور؛صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے بچوں کو انسدادپولیوکے قطرے پلاکرپانچ روزہ مہم کا آغاز کر دیا

30

لاہور ، 7جون(اے پی پی): صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر میں معصوم بچوں کو انسدادپولیوکے قطرے پلاکرپانچ روزہ مہم کا آغاز کر دیا ہے۔

اس موقع پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ پانچ روزہ انسدادپولیو مہم07جون سے11جون تک جاری رہے گی، انسدادپولیومہم میں زیادہ سے زیادہ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف حاصل کیاجائے گا۔انہوں نے  کہا کہ پنجاب اور پاکستان کو پولیوفری ملک بنانے میں والدین کا کردارانتہائی اہم ہے۔گجرات، اوکاڑہ، جھنگ، قصور،ساہیوال اورٹوبہ ٹیک سنگھ میں موثرانسدادپولیومہم یقینی بنائی جائے گی

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کوہمیشہ کی معذوری سے بچانے کیلئے پولیو کے قطرے لازمی پلائیں، صوبہ بھرمیں انسدادپولیومہم کی آگاہی کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا  انسداد پولیومہم کوکامیاب بنانے کیلئے صوبہ میں موبائل اور فکسڈسائٹس کیلئے 33ہزار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ کوروناسے تحفظ کیلئے اضلاع کو ماسک اور سینیٹائزرزکی فراہمی کی جا چکی ہے، انسدادپولیومہم کے دوران پانچ سال تک کی عمرکے ایک کروڑ41لاکھ82ہزارسے زائدبچوں کوانسدادپولیو قطرے پلائے جائیں گے اور یہ مہم پنجاب کے 20اضلاع میں شروع کی جارہی ہے۔انہوں نے کا کہ حساس اضلاع میں انسدادپولیومہم کے دوران سوفیصدکوریج کو یقینی بنائیں گے، پولیو ٹیمیں گھرگھرجاکر5سال سے کم عمر کے بچوں کوحفاظتی قطرے پلائیں گی، ٹیموں کے ناپہنچنے یامزیدرہنمائی حاصل کرنے کیلئے 1033پر رابطہ کیاجاسکتاہے۔