ملتان، 28 جون (اے پی پی ):ایڈیشنل چیف سیکرٹری کیپٹن ریٹائرڈ ثاقب ظفر نے میٹرو کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا دورہ کیا اور تعمیراتی کام کو جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں ۔ اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری جاری ترقیاتی کاموں بارے مکمل بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب نے کہا کہ کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر میں جاری ترقیاتی کاموں کو دسمبر 2021 تک مکمل کیا جائے گا،6 کنال رقبے پر جاری ترقیاتی کاموں پر 450 ملین لاگت آرہی ہے،کام کو معیاری انداز مکمل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں میں مختلف اور سستی برداشت نہیں کی جائے،ٹھیکے دار نے 60%کام مکمل کر لیا گیا ہے،40% کام کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچایہ جائے گا۔
سیکرٹری ہاﺅسنگ لیاقت علی چٹھہ اور ایڈیشنل سیکرٹری رانا رضوان قدیر بھی موجود تھے۔











