ملتان میں پانچ روزہ پولیو مہم کا آغاز 7 جون سے ہو گا،7 لاکھ58 ہزار سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے

23

ملتان، 04جون(اے پی پی ): ضلع ملتان میں پولیو مہم کا آغاز 7 جون سے ہو گا، پانچ روز پولیو مہم 11 جون تک جاری رہے گی ۔پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں ۔

اس حوالے سے ڈ پٹی کمشنر علی شہزاد کی زیرصدارت مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے  اجلاس منعقد ہو،ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا کہ پاکستان سے پولیو کے خاتمہ کے لئے کوششیں فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گئی ہیں ،ایک ذمہ دار قوم ہونے کے حیشیت  سے ضروری ہے کہ پاکستان سے پولیو کا خاتمہ کیا جائے۔

ڈی سی  علی شہزاد نے کہا کہ پولیو مہم میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ، تمام اسسٹنٹ کمشنرز پولیو مہم کی بھر پور نگرانی کریں پولیو مہم کامیاب بنانے کے لئے ہر شہری اپنا کردار ادا کرے۔

اس سلسلے میں  سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب الرحمان نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مہم کے دوران7 لاکھ58 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے،

پولیو ورکرز کی ٹریننگ اور ڈیپیک کا عمل مکمل ہو چکا ہے ۔یو سی ایم اووز کے ساتھ یونین کونسل کی سطح پر میٹنگ کرکے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جبکہ  پولیو موبائیل ٹیمز  کی مانیٹرنگ کا میکانزم موثر بنا دیا گیا ہے ۔

بریفنگ میں کہا  گیا  کہ  پولیو مہم کو سو فیصد کامیابی سے ہم کنار کیا جائے گا۔

اجلاس میں ا ے سی سٹی خواجہ محمد عمیر محمود اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب الرحمان گورمانی سمیت  ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد علی مہدی ، ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر عابدحسین ، ضلع کے تمام ڈی ڈی ایچ اووز، پولیس، سوشل ویلفئیر اور دیگر محکموں کے افسران شریک تھے۔