ملتان، 15 جون (اے پی پی ): ملتان میں موسلا دھار بارش کے دوران واسا میں ہائی الرٹ جاری، تمام سیوریج، ڈسپوزل اسٹیشنز ڈویژنوں میں ہنگامی حالت کا اعلان کردیا گیا ہے اور تمام سیوریج ،ڈسپوزل سٹیشنوں کے افسران فوری طور پر فیلڈمیں طلب کر لیا گیا ہےاور تمام روڈز ،میٹرو روٹ سے ہنگامی بنیادوں پر بارش کا پانی نکالنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، تمام ڈسپوزل سٹیشنوں کو بھی فل کپیسٹی پر چلانے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔
ایم ڈی واسا ناصر اقبال نے شہر کے مختلف علاقوں،ڈسپوزل اسٹیشنز کا دورہ کیا اور تمام شاہراہوں ،میٹرو روٹ سے جلد از جلد بارش کا پانی نکالنے کی ہدایت کی ۔ایم ڈی واسا نے کہا کہ شہر بھر سے بارش کے پانی کی نکاسی تک تمام افسران فیلڈ میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں، ملتان نکاسی آب کا آپریشن جلد شروع کیا جائے تاکہ شہریوں کو آمد و رفت میں دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔











