ملتان ،08 جون (اے پی پی ): ڈویژنل انتظامیہ، پی ایچ اے ملتان کو سر سبز بنانے کیلئے سرگرم،کمشنر جاوید اختر محمود نے کہا کہ کمہارانوالہ چوک پر 8 پلکن، 17 ٹرمنیٹریا کے درخت لگادیے گئے ہیں اور کہا شدید گرمی میں درخت کا سایہ نعمت ہے جاوید اختر محمود نے کہا کہ شہر میں لگائے گئے ہزاروں سایہ دار قدآور درختوں کے نیچے شہریوں کو بیٹھا دیکھ کر خوشی ہوتی ہے اور کہا ڈویژن میں جنگی بنیادوں پر شجرکاری کروائی جارہی ہےموسم کی سختی کو کم کرنے کیلئے ہر شخص کو اس مہم کا حصہ بننا ہوگا اور کہا بھرپور کوشش ہے کہ ڈویژن کا درجہ حرارت 2 سے تین ڈگری کم کروں چئیر مین پی ایچ اے اعجاز جنجوعہ نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کے وژن کیمطابق شجرکاری جاری ہے اور کہا کہ گرد گرما کی دھرتی کو سبزے اور رنگوں کی دھرتی بنانے بارے کوشاں ہیں شہر میں بڑے پیمانے پر شجرکاری میں کمشنر ملتان کی ذاتی دلچسپی بھی شامل ہے اعجاز جنجوعہ نے کہا کہ شہر میں شجرکاری کیلئے پی ایچ اے جنگی بنیادوں پر کام کر رہی ہےڈائیریکٹر ایڈمن لطیف خان، دیگر افسران بھی شریک ہوئے۔











