پنڈی بھٹیاں،8 جون (اے پی پی ): اے پی پی منشیات فروش گرفتار بھاری مقدار میں منشیات برآمد، یس ایچ او نے کہا کہ تھانہ کسیسے پولیس کی بڑی کاروائی، منشیات سمگل کرنے کی بڑی کوشش ناکام بناتے ہوۓ 2 بین الاضلاعی منشیات اسمگلرز گرفتار، لاکھوں روپے مالیت کی افیون اور چرس برآمد، مقدمات درج، بین الاضلاعی منشیات اسمگلر مدثر حسین سے 5 کلو 910 گرام افیون جبکہ منشیات اسمگلر علی رضا سے 10کلو 260 گرام چرس برآمد ہوئی، دونوں منشیات فروشوں کے خلاف مقدمات درج کر کے ساتھیوں اور سہولت کاروں سے متعلق بھی تفتیش کی جا رہی ہے۔











