وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کا سول سیکرٹریٹ میں قائم سیف سٹی پروجیکٹ کا دورہ

18

کوئٹہ جون (اے پی پی): وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے سول سیکرٹریٹ میں قائم سیف سٹی پروجیکٹ کا دورہ کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا سمیت متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔ دورے کے موقع پر وزیراعلی بلوچستان کو متعلقہ حکام کی جانب سے سیف سٹی پروجیکٹ پر پیشرفت سے متعلق بریفنگ دی وزیر اعلی نے سیف سٹی پروجیکٹ پر کام مزید تیز کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ سیف سٹی پروجیکٹ کو جلد از جلد پایا تکمیل تک پہنچایا جائے ۔