ملتان، 03 جون (اے پی پی ):ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے آغا محمد علی عباس کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے پیس سٹی نادرن بائی پاس میں زیر تعمیر سی پیک کے نام سے شاپنگ ما ل گرا دی گئی ۔انفورسمنٹ ٹیم نے آپریشن کرتے ہوئے نادرن بائی پاس پیس سٹی میں زیر تعمیر سی پیک کے نام سے شاپنگ مال کی گرائی کی جبکہ نادرن بائی پاس روڈ موضع نیل کوٹ میں کارروائی کرتے ہوئے رائل انٹرنیشل کے نام سے غیر قانونی کمرشل تعمیر شدہ سکول کو سیل کر دیا گیا۔
آپریشن کی سربراہی ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ محمد آفاق بھٹی نے کی جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر کمرشلائزیشن،متعلقہ بلڈنگ انسپکٹر ز،انفورسمنٹ عملہ،ہیوی مشینری اور نفری پولیس ہمراہ تھے۔











