ملتان،02جون (اے پی پی): ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے ملتان سید شفقت رضانے کہا ہے کہ پارکوں میں جاری ترقیاتی کاموں میں معیار اور شفافیت پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ڈوگر پارک میں ترقیاتی کام تکمیل کے آخر ی مراحل میں ہے۔ دیگر پارکوں میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہے۔ جن کو مقررہ وقت پر مکمل کرنے کی بھر پور کوشش کریں گے۔ اُنھوں نے ان خیالات کا اظہار شجر کاری کے سلسلے میں نجی سکول میں پودہ لگانے اور انجینئرنگ آفیسران سے ترقیاتی کاموں کی بریفنگ لیتے ہوئے کیا۔ ڈی جی پی ایچ اے کو ڈائریکٹر انجینئرنگ نذیر چغتائی نے ترقیاتی کاموں کی بریفنگ دی۔
ڈی جی پی ایچ اے سید شفقت رضا نے کہا کہ ڈوگر پارک کی طرح دیگر پارکوں کو بھی بہترین حالت میں بحال کر رہے ہیں۔ دھوبی گھاٹ پارک میں بھی ترقیاتی کام جاری ہے۔ پارکوں میں گزیبوز، جاگنگ ٹریک ، ڈسٹ بین ،بنچزاور واٹر سپلائی پر خاص توجہ دی جارہی ہے۔ لینڈ سیکپنگ کے لیئے بھی مربوط حکمت عملی تیار کی ہے۔
اُنھوں نے مزید کہا کہ شجر کاری کے فروغ کے لیئے طلباوطالبات کا ہمراہ پودے لگانے کا سلسلہ جاری ہیں ۔ بچوں میں شجر کاری کی اہمیت وافادیت کا شعور اجاگر کرنے کے لیئے اُن سے پودے لگوائے جارہے ہیں، دیگر طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو بھی شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیئے۔











