چاغی، 02جون (اے پی پی): گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج دالبندین میں سائنس اور آرٹس گیلری کی نمائش منعقد کی گئی۔ اس مو قع پر طلبا نے سائنس اور آرٹس کے مضامین میں پڑھائے جانے والے اجزاء کے ماڈلز بنا کے شرکاء کے سامنے پیش کر دئیے ،تیار کیے گئے ماڈلز میں انسانی جسم ،موحول ، نباتات اور جانوروں کے مختلف ا عمال کا جائزہ لیا گیا جبکہ آرٹس کے طالب علم نے کالج کا ماڈل بھی تیار کیا ۔
اس نمائش کے موقع پر اساتذہ کا کہنا تھا کہ اس نمائش سے ہمارے طلبا کو جو فائدہ ملا وہ یہ کہ ان کی تخلیقی صلاحیت سامنے ا ٓ گئی، سٹوڈنٹس پریکٹیکلی ہمارے سامنے پروجکٹس لائے جو بہتری کی طرف ایک اہم قدم ہے اور انشاءاللہ اس طرح کے اقدامات اور نمائشیں ہوتی رہیں گی ۔
اس مو قع پر کالج کے پرنسپل عبد القیوم اور مختلف مکاتب فکر نے طلبہ کی جانب سے تیار کئے گئے ماڈلز کو دیکھ کر ان کی تعریف کی اور اس بات پر زور دیا کہ اس طرح کے غیر نصابی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔











