چنیوٹ؛ گندم کے پیداواری مقابلہ جات کے تحت پوزیشن حاصل کرنے والے کاشتکاروں میں انعامات تقسیم

37

چنیوٹ،24 جون(اے پی پی ): رواں و گزشتہ سال گندم کے پیداواری مقابلہ جات کے تحت پوزیشن حاصل کرنے والے کاشتکاروں میں تقسیم انعامات کی تقریب ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوئی، جس میں کاشتکاروں و زمینداروں سمیت محکمہ زراعت توسیع کے افسران نے بھی شرکت کی، ڈپٹی کمشنر سید مسعود نعمان نے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع محفوظ احمد کے ہمراہ کاشتکاروں میں کیش چیک تقسیم کیے، ضلع بھر سے 6کاشتکاروں کو انعامات دیے گئے،سال 2021-2020میں اول آنے والے کاشتکاروں کو تین لاکھ فی کس کے چیک دیے گئے جبکہ دوم اور سوم آنے والے کسانوں کو دو لاکھ اور ایک لاکھ فی کس کے کیش چیک دیے گئے۔

 ڈپٹی کمشنر نے کیش انعام جیتنے والے کاشتکاروں کو مبارکباد دی اور کہا کہ کاشتکاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے حکومت کا یہ ایک احسن اقدام ہے۔