ملتان،02 جون(اے پی پی): ڈویژنل انتظامیہ کی شجرکاری مہم شاہراہوں، چوکوں کیساتھ سکولوں میں جاری ہے، کمشنر جاوید اختر محمود نے ملتان پبلک سکول میں 50 پلکن کے تیار درخت لگوا دیئے ہیں اور 25 سایہ دار درخت گرلز برانچ، 25 بوائز برانچ میں لگائے گئے ہیں۔ کمشنر ملتان جاوید اختر محمود نے طلباء کے ہمراہ شجرکاری کی۔
جاوید اختر محمود نے کہا کہ نسل نو کی بقاء کیلئے ہم سب کو ملکر کام کرنا ہوگا اور کہا موسمیاتی تبدیلیوں بارے نوجوانوں کو آگاہ کرنا وقت کی ضرورت ہے، اور کہا کہ وزیراعظم کے وژن کے مطابق ڈویژن میں شجرکاری بڑے پیمانے پر جاری ہے۔
کمشنر نے سکول میں جاری تدریسی عمل، کورونا ایس او پیز کا جائزہ بھی لیا اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر سرفراز احمد، پرنسپل عظمی خان بھی موجود تھے۔











