“خدمت آپکی دہلیز پر” پروگرام کا پہلا ہفتہ،نیا ہدف، نیا عزم

44

ملتان،02 جون(اے پی پی):”خدمت آپکی دہلیز پر” پروگرام کا پہلا ہفتہ شروع ہو گیا ہے ،نیا ہدف، نیا عزم، کمشنر ملتان کے حکم پر وال چاکنگ کرنے والوں کیخلاف مقدمات درج ہوگا کمشنر ملتان کا شہر کی خوبصورتی خراب کرنے والوں سے سختی سے نمٹنے کا حکم بھی جاری کیا گیا ہے۔

ترجمان کمشنر نے کہا کہ کارپوریشن کی فلائی اوورز کی دھلائی، تمام پوسٹرز اتار دئیے گئے ہیں اور کہا کہ شہر کے تمام مقامات سے وال چاکنگ، بینرز، پوسٹرز اتارنے کی مہم زور و شور سے جاری و ساری ہے۔

ترجمان کمشنر نے کہا کہ ایک روز میں خدمت آپکی دہلیز پروگرام میں کارپوریشن کو 69 شکایات موصول،61 کو حل کر دیا گیا ہے اور کہا شہر کی سٹریٹ لائٹس کی مرمت جاری، 1549 پوائنٹس میں1423 فعال ہیں اور کہا شہر کے مختلف مقامات سے تعمیراتی ملبہ اٹھایا جارہا ہے اور  کہا کہ “خدمت آپکی دہلیز پر” سپیشل ایپلیکیشن پر موصول شکایات کو فوری حل کیا جارہا ہے۔